• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، مسلم سربراہان ملاقات، غزہ پر بات چیت بہت اچھی اور کامیاب رہی، یہ وہ گروپ ہے جو قیدیوں کو واپس لاسکتا ہے، امریکی صدر

نیویارک (عظیم ایم میاں، نیوزرپورٹر، جنگ نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے8اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پر بات چیت اچھی اور کامیاب رہی ، ملاقات کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ وہ گروپ ہے جو اسرائیلی قیدیوں کو واپس لاسکتا ہے ، اس موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹرمپ سے کہا،ہم یہاں جنگ روکنے اور قیدیوں کو واپس لانے کے لیے آئے ہیں،ٹرمپ نے اس موقع پرکہا کہ غزہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور امید ہے یہ جنگ جلد ختم ہوجائے، مسلم رہنماؤں سے ملاقات بہت اچھی اور کامیاب رہی ، قطر کے امیر شیخ تمیم نے غزہ کے معاملے پر عرب رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی میزبانی کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنگ ختم کرنے کی شدید ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے ٹرمپ سے کہا، "ہم یہاں صرف جنگ روکنے اور قیدیوں کو واپس لانے کے لیے آئے ہیں، اور اس جنگ کو ختم کرنے اور غزہ کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہم آپ اور آپ کی قیادت پر بھی بھروسہ کرتے ہیں۔" "حالات بہت، بہت، بہت خراب ہیں، لہٰذا ہم یہاں ملاقات کرنے آئے ہیں، تاکہ اس جنگ کو روکنے اور قیدیوں کو واپس لانے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر سکیں۔" ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ٹرمپ اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات مفید رہی ۔ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب ایردوان،امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ، اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم ،انڈونیشیا کے صدر پرابوووسوبیانتو،متحدہ عرب امارات اور مصر کے رہنما شریک تھے۔"وزیراعظم شہباز شریف نے کہا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن میں ٹرمپ کا کردار کلیدی ہے، صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں ،پاکستان بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بھی امن کے لیے کوششوں کا ذکر کیا، پاکستان بھارت جنگ بند کرانے میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اورنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ٹرمپ سے علیحدہ خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ۔وزیراعظم کی آسٹریا کے چانسلر ، کویت کے ولی عہد اور قطری امیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔


اہم خبریں سے مزید