• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے اصلاحات کا منصوبہ بنا رہے ہیں، ہارون اختر

اسلام آباد (اسرار خان) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے بتایا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ان اصلاحات ۔میں وینچر کیپیٹل کے لیے نئی قانون سازی، غیر ملکی زرِ مبادلہ کی پالیسیوں میں تبدیلیاں، اور دوہری ٹیکسیشن کا خاتمہ شامل ہے۔ خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے عہدیداروں اور بی او آئی کے تکنیکی مشیر سکاٹ جیکب کے ساتھ ایک ملاقات میں ریگولیٹری گورننس کے لیے ایک روڈ میپ پیش کیا۔ اس روڈ میپ کا مقصد سرکاری رکاوٹوں کو کم کرنا اور مارکیٹ کے اعتماد کو بحال کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید