• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں استحکام آیا، اگلے 5 سال بعد ترقی نظر آرہی ہوگی، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہےکہ پہلے امیر اور غریب میں فرق کم تھا مگر اب امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہو گیا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں مواقع یکساں ہوتے ہیں پاکستان میں استحکام آیا ہے اوراگلے پانچ سال بعد ترقی بھی نظر آرہی ہوگی،رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے نظریے سے ہٹ گئے ہیں اور دو پاکستان ہیں ایک امیر کے لیے اور ایک غریب کے لیے۔ عالمی ایوارڈ یافتہ طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا کہ کتاب کا کوئی متبادل نہیں ہے۔عالمی ایوارڈ یافتہ مصنفہ ملائیکہ نواز نے کہا کہ اے آئی کتاب لکھنے کا متبادل نہیں ہو سکتا کیونکہ انسان کے جذبات سے جڑ کر لکھی گئی تحریر ہی اصل اثر رکھتی ہے اور پاکستان میں کتابوں کا رحجان بڑھانا ضروری ہے۔صدر آکسفورڈ یونین موسیٰ ہراج نے کہا کہ دنیا میں پولرائزیشن اور اختلافات بڑھ رہے ہیں لیکن ہمیں اپنی حدود میں رہ کر دنیا کو پرامن بنانے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید