• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، کم عمر افراد کی جسمانی اور نفسیاتی نشونما کیلئے مناسب آرام لازمی قرار

کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر)جاپان نے کم عمر افراد کی جسمانی اور نفسیاتی نشونما کے لئے مناسب آرام کو لازمی قرار دیدیا۔کام اور اسکول کے علاوہ اسمارٹ فونز، گیمنگ کنسولز اور دیگر ڈیجیٹل اسکرینز کا استعمال روزانہ دو گھنٹوں تک محدود ، 18سال سے کم عمر شہریوں کیلئے جاپان کے شہر ٹویواکے نے ایک آرڈیننس منظور کرلیا جو یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ٹویواکے نے ایک آرڈیننس منظور کیا ہے جو شہریوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ کام اور اسکول کے علاوہ اسمارٹ فونز، گیمنگ کنسولز اور دیگر ڈیجیٹل اسکرینز کا استعمال روزانہ دو گھنٹوں تک محدود رکھیں۔ یہ اقدام یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔ 18سال سے کم عمر افراد کی جسمانی اور نفسیاتی نشونما کے لئے مناسب آرام کو لازمی قرار دیدیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق جاپانی شہر ٹویواکے کی بلدیاتی اسمبلی نے ایک آرڈی ننس منظور کیا ہے جو شہریوں پر زور دیتا ہے کہ وہ کام اور اسکول کے علاوہ روزانہ اسمارٹ فون،گیم اور دیگر ڈیجیٹل اسکرین سے متعلق آلات کے حوالے سے اپنا وقت اسکرین کے سامنے دو گھنٹے تک گزاریں۔
اہم خبریں سے مزید