اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)آئی ایم ایف کےساتھ دوسرے جائزہ مذاکرات سے قبل ٹیکس پالیسی آفس کو عملی طور پرفعال کردیاگیا ،آئی ایم ایف کی شرط پرقائم ٹیکس پالیسی آفس میں وفاقی وزیر خزانہ نے اہم تعیناتیاں کی ہیں۔ منیراحمد چوہدری کو ٹیکس پالیسی آفس میں ڈائریکٹرڈائریکٹ/ان ڈائریکٹ ٹیکسیشن، فدامحمد ڈائریکٹرانٹرنیشنل ٹیکسیشن، اعجازحسین، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن تعینات کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ نےان تینوں ڈائریکٹرز کواسپیشل پروفشنل پےاسکیل ٹوپرتعینات کیا ہے۔ ٹیکس پالیسی آفس میں یہ تینوں تعیناتیاں کنٹریکٹ کی بنیادپر2 سال کے لیےکی گئیں ہیں۔ذرا ئع کے مطا بق ٹیکس پالیسی آفس کےقیام کے باعث وفاقی حکومت نےایف بی آرسےاہم اختیارات واپس لے لئے ۔ٹیکس پالیسی سازی اورٹیکس وصولی کو الگ الگ کیاگیا ہے۔