• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی دنیا کی ٹاسک فورس غزہ کی سیکورٹی سنبھالے گی، ماہر عالمی امور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امور، واشنگٹن ڈی سی کامران بخاری نے کہا کہ عرب اور مسلمان ملکوں کی فوجوں کی ٹاسک فورس ہوگی جو غزہ کی سیکیورٹی کو سنبھالے گی اور یہ ذمہ داری امریکہ نے سعودی عرب کو دی ہے،غزہ کا حل تو نکلے گا لیکن وہ کیا ہوگا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ک ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جارحیت کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل کی تنہائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس باضابطہ شروع ہوگیا ہے اور امریکی صدر نے خطاب کیا ٹرمپ نے تقریر کے آغاز میں پرامٹر اور برقی زینہ خراب ہونے پر اقوام متحدہ کا مذاق اڑایا اب ایک مرتبہ پاک بھارت جنگ رکوانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دنیا بھر میں سات جنگیں رکوانے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جارحیت کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل کی تنہائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید