اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میںتقرر و تبادلے ۔ڈپٹی سیکرٹری وزارت قومی صحت خدمات اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گر یڈ19 کے افسر شاہجہان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری وزارت تعلیم،تقرری کے منتظر او ایم جی کے گریڈ سترہ کے افسر محمد نعمان مصطفے ٰ کو سیکشن افسر وزارت قومی صحت خدمات ،او ایم جی کے گریڈ 18 کے افسر عمر حیات خان کو سیکشن افسر وزارت خارجہ تعینات کیا گیا۔ سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور او ایم جی کے گریڈ 18 کے افسر محمد علی ادریس کو تبدیل کرکے سیکشن افسر فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا ۔