• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھاپا کے اثرات کو کیسے روکا جائے؟ بڑھتی عمر کو روکنے میں نوجوانی کا مالیکول اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اہم تحقیق سامنے آگئی

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) ضعیف العمری کے اثرات کو کیسے روکا جائے؟ سانسدانوں کی اہم تحقیق سامنے آگئی۔ بڑھتی عمر کے عمل کو روکنے میں نوجوانی کا مالیکول اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ یہ انکشاف نیچر ایجنگ جرنل میں شائع ایک تحقیقی جائزہ میں کیا گیا ہے۔ نیچر ایجنگ (Nature Aging) جرنل میں شائع ہونے والے تحقیقی جائزہ کے مرکزی مصنفین میں جیاننگ ژانگ(Jianying Zhang) اور *ایوانڈرو فی فینگ-سٹاویم* (Evandro Fei Fang-Stavem) شامل ہیں۔جبکہ جائزے میں دنیا بھر سے متعدد محققین نے حصہ لیا،تحقییقی جائزہ میں کہا گیا ہے کہ نوجوانی کا مالیکیول NAD (نیکوٹینامائڈ ایڈینائن ڈائنیوکلیوٹائڈ) ہے، جو ایک اہم کیمیائی مرکب ہے جو ہمارے خلیات میں پایا جاتا ہے۔ اسے "نوجوانی کا مالیکیول" اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خلیات کی صحت، توانائی کی پیداوار، اور عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید