اسلام آ باد ( نیو ز رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی وزیر اعظم کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔