اسلام آ باد ( رانا غلام قادر/نیو زرپورٹر) چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کونسل کااہم اجلاس آج بروز بدھ طلب کر لیاجس میں کئی اہم ایشوز پر غور کیا جا ئے گا۔ اجلاس میں فوجداری تر میمی بل 2025 کی تر میمی دفعات 330سے332تک کا جائزہ لیا جا ئے گا۔انسانی دودھ بنک کے قیام پر کونسل رائے دے گی۔ انسولین کی تیاری میں خنزیر کے اجزاء کے استعمال کے بارے میں استفسار کا جائزہ لیا جا ئے گا۔