• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پشاور سے کراچی جانے والی 40ڈاؤن جعفر ایکسپریس گزشتہ شام جب کولپوراور سپیذنڈ ریلوے اسٹیشن کے درمیان پہنچی توٹریک پر نصب بم بلاسٹ کے باعث انجن سمیت پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان موقع پر پہنچ گئےاور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ،اہلکاروں نے بوگیوں کے اندر پھنسے مسافروں کو باہر نکالا،بتایا جاتا ہے کہ حادثہ میں متعدد مسافربھی زخمی ہوئے ہیں،ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میں اے سی بزنس کی بوگی نمبر12528پٹری سے الٹ کر دوسری طرف جاگری،جب کہ اے سی سلیپر بوگی نمبر 729،اے سی سٹینڈرڈ کی دو بوگیاں نمبر 8030 اور 8050،اکانومی کلاس کی بوگی نمبر12984،پاور پلانٹ اور انجن پٹری سے اتر گئے۔
اہم خبریں سے مزید