• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، اسکول سربراہان اور مختیار کاروں کو خصوصی مالی اختیارات تفویض

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی کابینہ نے سندھ فنانشل رولز 2023 اورڈیلی گیشن آف فنانشل پاورز رولز میں ترامیم کی منظوری دیدی ‘ ان ترامیم کے تحت اسکول سربراہان اور مختیارکاروں کو خصوصی مالی اختیارات حاصل ہونگے ‘ بقایاجات کے دعوؤں کی جانچ اب متعلقہ محکماتی کمیٹیاں کریں گی ‘انسداد دہشت گردی کی 13 عدالتوں کو منشیات سے متعلق مقدمات سننے کے لیے خصوصی عدالتوں کا درجہ دے دیا گیا‘کابینہ نے 9کروڑ 99 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی 10موبائل ٹیسٹنگ وینز کی خریداری کی منظوری دی‘کابینہ نے سندھ بھر میں 10ہیوی وہیکل فٹنس مراکز قائم کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی‘ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے سندھ ریونیو بورڈ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ یادداشتوں پر دستخط کرنے کی اجازت دیدی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں صوبے کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ مون سون پہلے سے زیادہ شدید ہو سکتے ہیں اس لیے ’’ماحولیاتی حقائق‘‘ کے مطابق تیاری ناگزیر ہے۔
اہم خبریں سے مزید