کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں کی منتخب سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 390پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 70 ارب 20 کروڑ 19 لاکھ روپے بڑھ گئی،53.70 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،کاروباری حجم بھی 8.67 فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مالیاتی اداروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس،بینکنگ اور انرجی سیکٹرز میں خریداری سے ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعدمسلسل تیزی سے ایک موقع پر انڈیکس 1277 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ58 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا لیکن بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھنے سے ایک موقع پر مارکیٹ منفی زون میں بھی آگئی اور انڈیکس میں 138 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اس اتار چڑھاو کے بعد اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 390.36 پوائنٹس کے اضافے سے 157945.03 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔