کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مختلف ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ دو متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں جبکہ 47 میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے دبئی، گلگت اور شارجہ کی 6 پروازیں اور ریاض لاہور کی غیرملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 860 اور دوحہ سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 252 انتظامی طور پر اسلام اباد ایئرپورٹ پر اتاری گئیں۔