• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: رہائشی عمارت میں لگی آگ کو ڈورنز کی مدد سے فوری بجھا دیا

دبئی (سبط عارف)دبئی کے گنجان آباد علاقے البرشاء میں منگل کی دوپہر ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، تاہم دبئی سول ڈیفنس کے فوری ایکشن اور جدید "شاہین ڈرونز" کے استعمال سے آگ پر تیزی سے قابو پا لیا گیا۔ حکام کے مطابق، اطلاع ملنے کے صرف چھ منٹ بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے والے ڈورنز نے جھٹ پٹ آگ بجھا دی۔ حکام نے رہائشیوں کو حفاظت سے آگ لگی عمارت سے نکالا اور ڈورنز کی فوری کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید