• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینا کیف ماں بننے والی ہیں

کراچی (رپورٹ اختر علی اختر ) وکی کوشل اور بالی وڈ کی بار بی ڈول کترینا کیف نے انسٹاگرام پر اپنی پریگننسی کا اعلان کیا، جس سے کئی مہینوں سے چل رہی قیاس آرائیاں دمتوڑ گئیں ۔ساتھی اداکارہ کی پریگننسی کی خبر پر کرینا کپور، اننیا پانڈے، ورن دھون و دیگر کی مبارکباد ، کترینا کیف اور وکی نے 2021 میں راجستھان کے ساوائی مادھوپور میں سِکس سینسز ریزورٹ، فورٹ برواڑہ میں شاہانہ شادی کی تھی،کترینا کی پریگننسی کی افواہیں پچھلے کئی سالوں سے گردش میں تھیں۔ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی خُوبصورت اداکارہ اداکار کترینا کیف اور وکی کوشل نے بالآخر سب کچھ واضح کر دیا ہے وہ اپنی زندگی کے ایک نئے باب میں قدم رکھنے والے ہیں،کیونکہ ان کا پہلا بچہ آنے والا ہے۔ کئی مہینوں سے افواہوں کے بعد، اس جوڑے نے یہ خوشخبری دے دی، جس نے بالی ووڈ میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ ساتھی اداکارہ کرینا کپور سے لے کر ورن دھون اور جھانوی کپور تک سب نے نیک خواہشات اور محبت کے پیغامات بھیجے۔کترینا کیف اور وکی کوشل کی شادی 2021 میں ہوئی تھی۔ منگل کے دن، وکی اور کترینہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی پریگننسی کا اعلان کیا۔اس جوڑے نے ایک بلیک اینڈ وائٹ پولاروئڈ تصویر شیئر کی، جس میں واضح طور پر حاملہ کترینا اپنے بیبی بمپ کی طرف محبت بھری مسکراہٹ کے ساتھ دیکھ رہی ہیں، جبکہ وکی اپنا سر پیار سے ان کے ساتھ ٹکائے ہوئے بیبی بمپ سے پیار کررہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ دونوں نے لکھا: “ہم اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت باب شروع کرنے جا رہے ہیں، دلوں میں خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ۔”۔جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا کے ڈریعے سامنے آئی، ساتھی فنکاروں اور اہلِ خانہ کی طرف سے دل سے نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
اہم خبریں سے مزید