کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے جہاں ٹینڈرز پر 70 فیصد کرپشن ریٹ چل رہا ہے ‘کے ایم سی اور سندھ حکومت کے تمام منصوبوں کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے‘مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں ان کا کہناتھاکہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ پارکوں میں کمرشل سرگرمیوں کے نام پر ان کا دھندہ چوپٹ ہو گیامرتضیٰ وہاب تہذیب کا دامن چھوڑ کر اپنی اصلیت ظاہر اور پنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جماعت اسلامی پر تنقید اور مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں لیکن کراچی کے عوام سب کچھ جانتے ہیں اور پیپلز پارٹی سے نجات کی دعائیں کر رہے ہیں،کے ایم سی کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے جہاں ٹینڈرز پر 70 فیصد کرپشن ریٹ چل رہا ہے ایمرجنسی کے نام پر اربوں کے ٹھیکے دیے جارہے ہیں؟ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن زبان زد عام ہےیہ سب کچھ ”سسٹم“ کے آشیرباد سے چل رہا ہے‘مرتضیٰ وہاب کی نااہلی کے باعث کراچی ہر روز تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔