• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: 14 سالہ لڑکی اور خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایتھوپین شخص کو جیل بھیج دیا گیا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برطانوی حکومت برطانیہ پہنچنے کے چند دن بعد ہی 14سالہ لڑکی اور ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک سال  کے لیے جیل بھیجے جانے والے ایتھوپیا کے رہائشی کباتو کی ملک بدری کے لیے متحرک ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کا ایک شہری چھوٹی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں داخل ہوا تھا جسے عدالت سے پانچ مختلف جرائم کا مرتکب قرا دے کر سزا سنائی گئی جن میں خواتین پر جنسی حملوں کا الزام بھی شامل تھا۔

عدالت کی جانب سے جیل بھیجے جانے والے اس ملزم کے خلاف  ملک گیر احتجاج بھی ریکارڈ ہوا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہوم آفس کی جانب سے اسے ملک بدر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی عدالت کو دورانِ سماعت بتایا گیا تھا کہ ملزم جیل میں اپنا وقت گزارنے کے بجائے ملک بدر ہونے کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کباتو تمام الزامات کے باوجود انسانی حقوق کے یورپی کنونشن کے تحت ملک بدری کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید