• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دستی بم دھماکا، 13 سالہ لڑکا گرفتار

تصویر بشکریہ رپورٹر
تصویر بشکریہ رپورٹر

 ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے علاقہ بشلٹ میں منگل کی رات دستی بم دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کسی کے زخمی  ہونے کی اطلاعات ملیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے وقوع پہنچی جس کے بعد موقعے سے ایک 13 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جائے وقوع سے ایک ناکارہ دستی بم برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس دھماکے میں کئی لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید