وسطی امریکی ملک کوسٹاریکا نے فضائی حدود اور تمام پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔
دارالحکومت سان ہوزے سے خبر ایجنسی کے مطابق کوسٹا ریکا کے ڈپٹی ڈائریکٹر سول ایویشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سول ایویشن کے مطابق بجلی کے نظام میں خرابی اور تعطل کے باعث ریڈار سسٹم متاثر ہوا ہے۔
ادھر ملک کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ریڈار سسٹم متاثر ہونے سے ملک بھر کی فضائی حدود پر اثر پڑا اور اسے بند کیا گیا۔