• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن: حوثیوں کا اسرائیل پر ڈرون حملہ، 22 افراد زخمی

یمن کے حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا۔

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے ڈرون نچلی پرواز کرتے ہوئے اسرائیلی شہر ایلات میں دھماکے کے ساتھ گرا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دوران دبئی سے اسرائیل آنے والی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی، اماراتی ایئر لائن کی یہ پرواز دبئی سے تل ابیب جا رہی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمن سے ڈرون حملے کے پیشِ نظر طیارے کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی، دبئی سے آنے والی اس پرواز پر تمام مسافر اسرائیلی شہری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید