• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہہ اپیکس باڈی کا لداخ کو ریاستی حیثیت دینے کے مطالبے پر ہڑتال

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لیہہ اپیکس باڈی نے لداخ کو ریاستی حیثیت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سری نگر سے بھارتی میڈیا کے مطابق 10 ستمبر سے لیہہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے اپیکس باڈی کے 2 کارکنان کو حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیہہ ایپکس باڈی یوتھ ونگ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے، مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس سے جھڑپوں میں مشتعل ہجوم نے پولیس کی گاڑی اور  بی جے پی کا دفتر جلا دیا۔

لیہہ ایپکس باڈی کے مطابق ریاستی حیثیت اور آئین کے چھٹے شیڈول میں شمولیت تک ہڑتال جاری رہے گی۔ 

لداخ کے عوام کا 2019ء میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظات کا مطالبہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید