مرکزی جامع مسجد لوٹن سے برطانوی ممتاز عالم دین علامہ حافظ اعجاز احمد کی زیر نگرانی ہزاروں شمع رسالت کے پروانوں نے حضور نبی رحمت سید دو عالمﷺ کی کائنات میں تشریف آوری کی خوشی میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔
جلوس ایشائی کاروباری علاقے بری پارک سے گزرتا ہوا واپس لوٹن سنٹرل ماسک پر پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگیا۔ علامہ حافظ اعجاز احمد نے بھرپور شرکت پر کمیونٹی سے اظہار تشکر کیا۔
شرکاء میں لارڈ قربان حسین، سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر راجہ محمد اسلم خان، کونسلر ادریس لطیف، یعقوب حنیف، محمد فاروق، راجہ سلیم اور طاہر محمود ملک اور ڈاکٹر یاسین رحمان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شامل تھے۔
اس موقع پر امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، علامہ شیخ محمد ثاقب اقبال شامی نے نے عظمت رسول اکرم ﷺ اور مقام رسولﷺ بیان کیا۔
پاکستان سے تشریف لائے ہوئے نعت خواں حافظ غلام مصطفیٰ قادری اور حافظ محمد علی سہروردی نے بارگاہ رسالت مآب میں نعتوں کے ہدیے پیش کیے جبکہ قاری محمد طیب مجددی نے تلاوت قرآن مجید سے سامین کے قلوب کو روشن و منور کیا۔