کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نےکہاہے کہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اساتذہ کی تربیت، جدید نصاب، مناسب سہولیات، اور نصابی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما ہو سکے اور وہ سماجی، اخلاقی اور علمی طور پر ترقی کرسکیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزجامعہ کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ کامیابی محنت سے ہی ممکن ہےیہ انہی کا مقدر بنتی ہے جو کبھی ہمت نہیں ہارتے محنت اور لگن سے ہی فیصلوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہےپاکستان با صلاحیت اور با ہمت نوجوانوں کا ملک ہے ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی بدولت روشن اور ترقی یافتہ مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہےوائس چانسلر نے اساتذہ اور عملے کی کاوشوں کو سراہا اجلاس میں اسسٹنٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی خالی آسامیوں پر بھی بات چیت ہوئی اور حکومت سے جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اپیل کی گئی ڈیجیٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔