• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی عوامی حقوق کی جدوجہد میں پیش پیش رہی ہے، عبد المتین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عبد المتین اخونزادہ نے کہاہے کہ عوام نان شبینہ سے محروم اور حکمران طبقہ پرآسائش زندگی بسر کررہا ہےجماعت اسلامی کو ملک کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش ہےخاص طور پر بلوچستان کے حالات دگرگوں ہیںیہ باتیں انہوں نے دکی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اجتماع سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نورالدین غلزئی ، ضلعی امیر فضل الرحمٰن ترین ، سردار کمال خان ترین نے بھی خطاب کیاعبد المتین اخونزادہ نےکہا کہ جماعت اسلامی عام آدمی کی پارٹی ہے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ضلع دکیکاروبار و امن و امان کے حوالے سے مثالی ضلع تھا مگر اب دکی میں نہ روزگار ہے نہ امن ہےلوگ پریشان ہیں اس سب کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور لوگوں کو روزگار کے ساتھ امن بھی دے دورے کے دوران عبد المتین اخونزادہ نے دکی میں جماعت اسلامی کے سابق امیر ضلع عبدالعزیز زرکون کے جوان بیٹے کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
کوئٹہ سے مزید