• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیر بلوچ کا قتل قابل مذمت، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے دالبندین بار ایسوسی ایشن کے ممبر زبیر بلوچ ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون قتل و غارت گری انتہاء کو پہنچ چکی ہے اس واقعہ کے خلاف آج جمعرات کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ بلوچستان کے وکلاء نے ہمیشہ ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کیا زبیر بلوچ ایڈووکیٹ ایک پرامن شہری اور وکیل تھے ان کے قتل سے وکلاء کو گہری تشویش لاحق ہوئی ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں مطالبہ کیاگیاہےکہ حکومت فوری طور پر زبیر بلوچ ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دے بلوچستان بار کونسل نے زبیر بلوچ ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کے خلاف آج 25 ستمبر کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید