• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ٹرین سے فائر ہونیوالے اگنی میزائل کے ’کامیاب‘ تجربے کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سے جنگ میں شکست کے بعد بھارت کا جنگی جنون ختم نہیں ہورہا،انڈیا کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریل گاڑی پر نصب موبائل لانچر سسٹم کے ذریعے اگنی پرائم میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاعراج ناتھ سنگھ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، "بھارت نے ریل پر مبنی موبائل لانچر سسٹم سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی پرائم میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہیہ جدید میزائل 2000 کلومیٹر تک کے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ مختلف جدید خصوصیات سے لیس ہے۔"

دنیا بھر سے سے مزید