کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے بلوچستان اور کے پی کے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں، جس کا مقصد پاکستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی مثبت معاشی تبدیلیوں کو خراب کرنا ہے، پاکستان نے سخت جدو جہد کے بعد اپنی معاشی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے، سعودی عرب اور دیگر ملکوں کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،جس کے بعد بھارتی حکومت ایک بار پھر پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہےʼ ضرورت اس بات کی ہے کہ دفاعی ادارے دونوں صوبوں میں اپنے ذمے داریاں جانوں کا نذرانہ دے کر ادا کررہی ہے۔