• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو سافٹ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی ٹیکنالوجی تک رسائی بند کردی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دنیا بھر میں سافٹ ویئرز بنانے والی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی ٹیکنالوجی تک رسائی بند کر دی۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی فلسطینیوں کی نگرانی کے لیے مائیکرو سافٹ ایزور استعمال کر رہی تھی، کال ریکارڈ ڈیٹا کی نگرانی کے اسرائیلی اقدام کو مائیکرو سافٹ کی شرائط کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

دباؤ اور عالمی مذمت کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی کلاؤڈ اسٹوریج اور بعض اے آئی سہولتوں تک رسائی ختم کر دی گئی۔

برطانوی اخبار کی تحقیقات کے مطابق ایک گھنٹے میں 10 لاکھ کالز محفوظ اور ان کا تجزیہ کیا جاتا تھا۔

اس حوالے سے مائیکرو سافٹ کے نائب صدر بریڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ کسی ملک میں شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرتے۔

برطانوی اخبار کے مطابق غزہ جنگ کے دوران پہلی بار کسی بڑی امریکی کمپنی نے اسرائیلی فوج سے سہولتیں واپس لی ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید