• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پلاسٹک تھیلوں اور منی پٹرول پمپس کیخلاف کاروائیاں،8 دکا نیں سیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کےضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک تھیلیوں، پرائس کنٹرول اور زیادہ رش والے علاقوں میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ان کاروائیوں کے دوران 500 کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک تھیلے ضبط کرکے18 افراد گرفتار کرلیا جبکہ 11 افراد جیل منتقل کرکے8 پلاسٹک شاپر ہولسیلرز کی دکانیں اور ایک گودام سیل کرنے کے علاوہ 10 منی پیٹرول پمپس سیل کردیئے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن صدر، سب ڈویژن سریاب، سب ڈویژن سٹی اور سب ڈویژن کچلاک میں کارروائیاں کرتے ہوئے پلاسٹک شاپرز فروخت و استعمال کرنے والوں، قصاب خانوں، تندوروں اور زیادہ رش والے علاقوں میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید