• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جمعہ کو بھی معطل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جمعہ کو بھی معطل رہی، ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اور بولان میل کوسپیزنڈ کے قریب متاثرہ ٹریک بحال نہ ہونے کے سبب معطل کیاگیا حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث الٹنے والی بوگیوں کو ہٹا لیا گیا ہےمتاثرہ ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت کا کام جاری ہے مرمت کاکام مکمل ہونے کے بعد ہی ٹرین سروس بحال کی جائے گی واضح رہے کہ چند روز قبل سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی۔
کوئٹہ سے مزید