ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں صدر جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم،حافظ محمد ایوب مغل،مفتی عثمان پسروری،سلطان محمود ملک، راؤ عارف رضوی،مرزا ارشد القادری،قاضی نادر حسین علوی،مفتی عنایت اللہ رحمانی، علامہ سید علی سجاد نقوی،،علامہ خالد فاروقی،علامہ قاضی نادر حسین علوی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو ٹوک اور واضح انداز میں کہا ہے کہ 44 ممالک سے لوگ خوراک ادویات اور زندگی باقی رکھنے والی اشیاءلیکر سمندری راستے سے گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی طرف رواں دواں ہیں اور غزہ کے قریب ہیں اسرائیل سے وہ محفوظ نہ ہیں عالمی طاقتیں خصوصی طور پر چین روس و دیگر ممالک گلوبل صمود فو ٹیلا کو تحفظ فراہم کریں،ایسا نہ کرنا تاریخی انسانی المیہ ہوگا، مسلمان حکمرانوں کو عملی اقدامات سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو بزور قوت روکنا ہوگا ۔