کرکٹ ……
میں اخبار پڑھ رہا تھا کہ بیٹے نے عجیب سوال کیا،
پاپا، آپ کو کبھی اسپورٹس سے دلچسپی تھی؟
میں ہنس پڑا۔
بیٹے، میں کھیلوں کا دیوانہ تھا۔
بچپن میں بہت کرکٹ کھیلی۔
پاکستان نے ورلڈکپ جیتا تو خوب جشن منایا۔
اسی شوق میں لکھنا شروع کیا۔
کھیلوں کے جریدوں میں سیکڑوں مضامین لکھے۔
لکھتے لکھتے اسپورٹس رپورٹر بن گیا۔
درجنوں کھلاڑیوں کے انٹرویو کیے۔
برسوں تک اسٹیڈیم جاکر اور ٹی وی پر سیکڑوں میچ دیکھے۔
بیٹا سنتا رہا۔ پھر اس نے پوچھا،
اب آپ کرکٹ میچ کیوں نہیں دیکھتے۔
میں چپکا ہوگیا
اور جواب دینے کے بجائے اخبار پڑھنے لگا۔