• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا، مریض جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر بٹل میں عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمولینس میں موجود مریض جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے غلیلوں، ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید