راولپنڈی (جنگ نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پنجاب و انجمن شہریان راولپنڈی کے صدر شرجیل میر نے وفد کے ہمراہ چیف آئیسکو خالد محمود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر تاجروں کے وفد میں یاسر مغل ،شیخ اورنگزیب ،عدنان خان ،عبدالوہاب بھٹی ، چوہدری شوکت و دیگر جبکہ ائیسکو کے چیف آپریشن کاشف شاہ اور ایکسیئن منور بھی موجود تھے اس موقع پر شرجیل میر نے کہا ہے کہ ہم تین ماہ بعد تاجروں کے مسائل لیکر آپ کے پاس آتے ہیں اور آئیسکواور تاجروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے آرہے ہیں ہماری نشاندھی اور آپ کے بروقت عمل کی وجہ سے مختلف بازاروں میں بجلی کی تاروں کا معاملہ 20 فیصد تک ٹھیک ہوگیا ہے لیکن ابھی بھی اس سنگین مسئلے پر مزید تیزی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔چیف ائیسکو خالد محمود نے کہا ہے کہ ہم بجلی فراہم کرنے والا ادارہ ہے بھرپور کوشش ہے کہ صارف کو بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے شارٹ سرکٹ کو روکنے کے لیے خصوصی کلپ منگوائے جارہے ہیں جن سے اس عمل کی روک تھام ممکن ہوگی انھوں نے چیف آپریشن کاشف شاہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تاجروں کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور بازاروں کی تاروں کو زیر زمین کرنے کے جاری منصوبے میں تیزی لائیں جس پر تاجروں کے وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔