اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں ایک تقریب کے دوران رئیل اسٹیٹ سیکٹرز، منصوبہ بندی اور مالیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں اداروں کے رہنماوں کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد پائیدار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے-ڈائریکٹر جنرل نمل، بریگیڈیئر ندیم اصغر (ریٹائرڈ) نے یونیورسٹی کی جانب سے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے معروف رہنماؤں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے۔ نمایاں شخصیات میں ڈاکٹر عائشہ خان (سی ای او اختر حمید خان فاؤنڈیشن)، محمد اعجاز (سی ای او عارف حبیب ڈولمین ریٹ مینجمنٹ لمیٹڈ)، چوہدری نعیم قمر (سی ای او دی گارڈن ریزیڈنس)، ڈاکٹر غلام سرور سندھو (وائس چانسلر پاکستان کونسل آف اربن پلانرز)، زاہد لطیف خان (چیئرمین زاہد لطیف خان سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور زیڈ ایل کے اسلامک فنانشل سروسز)، اور صغیر مشتاق (سی ای او آئی ایس ای ٹاور ریٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ) شامل تھے۔اس موقع پر ریکٹر نمل، میجر جنرل شاہد محمود کیانی ہلالِ امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے کہا کہ یہ شراکت داریاں پائیدار، کم لاگت اور جامع رہائشی منصوبوں کی تعمیر اور پاکستان میں مضبوط و مستحکم شہروں کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔