• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ بے مثال پیش رفت ہے،سینیٹر طلحہ

راولپنڈی(جنگ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ ایک لاجواب اور بے مثال پیش رفت ہے‘ جس سے ملک کی معیشت اور پاکستان کے عوام بھی مستفید ہونگے‘ معرکہ حق کے دوران بنیان المرصوص کی صورت میں جس طرح بھارت کو جواب دیا گیا ہے اس کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت تسلیم کی جانے لگی ہے اور اقوام عالم میں جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں‘ اب وہ وہاں سر اٹھا کر فخر کے ساتھ چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار الخلیل قرآن کملیکس راولپنڈی میں پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کی مناسبت سے”ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے“ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں مقررین نے کیا‘ سیمینار سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع‘ سینیٹر طلحہ محمود‘ رحمت العالمین اور خاتم النبیینؐ اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم‘ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر‘ وزیر اعظم پاکستان کے سپیچ رائٹر ارشد محمود ملک‘ پیپلزپارٹی کے رہنماء‘ صدر آصف علی زرداری کے ترجمان ملک عامر فدا پراچہ‘ پاکستام مسلم لیگ(ق) کے سیکرٹری اطلاعات ملک غلام مصطفی‘ ڈاکٹر فرخ عطاء‘ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ‘ میاں عتیق احمد کے علاوہ سید طاہر نقشبندی‘ حمزہ عامر خلیل‘ ندیم منظور‘ راجا مشتاق‘ پیپلزپارٹی کے ناصر میر‘ سہیل مہدی‘ آصف بشیر چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا‘ تقریب کیلئے اسٹیج سیکرٹری الیاس سبحانی تھے‘ تلاوت قرآن مجید سے تقریب کاآغاز ہوا‘ الخلیل قرآن کمپلیکس کے طالب عالم امر ربی خلیل نے ان آیات کی تلاوت کی جس سے اللہ کی نصرت کا اظہار ہوتا ہے‘ سہیل انجم فاروقی نے نظم پڑھی‘ اخیل قرآن کمپلیکس کے مہتمم حافذ نسیم محمود خلیل کی دعاء سے تقریب کا اختتام ہوا۔
اسلام آباد سے مزید