• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نےنیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید