اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر ،بالائی خیبرپختونخوااورخطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش مظفرآباد 4، چراٹ 3، بالاکوٹ 2اور اٹک میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 41اور بھکر میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔