• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالتی خدمات کی سرانجام دہی روکنےکے عبوری فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت 29ستمبر کو مقرر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج ،جسٹس طارق محمود جہانگیری کیʼʼ عدالتی خدمات کی سرانجام دہی روکنےʼʼ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے عبوری فیصلے کے خلاف دائر اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے ،سینیئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسین پر مشتمل پانچ رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو اپیل کی سماعت کرے گا،یاد رہے کہ درخواست گزار جج ،طارق محمودکو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے ان کی ایل ایل بی کی ڈگری سے متعلق لاہور کے ایک وکیل میاں داؤد کی رٹ پٹیشن پر عبوری حکم نامہ کے ذریعے عدالتی خدمات سے روک دیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید