پیرس(رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے کا سلسلہ روک نہیں سکا۔ ہفتے کے روز کشتی حادثہ میں دو خواتین چینل عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہو گئیں جبکہ دیگر سو افراد کو بچا لیا گیا - فرانس کی شمالی ساحلی پٹی کے قریب، تقریباً 100 افراد ایک غیر مناسب کشتی میں برطانیہ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران دوخواتین قلبی دورے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ کچھ افراد کو ہائپو تھرمیا کے باعث اسپتال پہنچایا گیا