کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا جانے کیلئے اپنی پرواز کے دوران زیادہ تر یورپی فضائی حدود کو اس خدشے کے باعث نظرانداز کیا کہ ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ وارنٹ کی بنا پر گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کا طیارہ فرانسیسی فضائی حدود سے نہیں گزرا جس کی وجہ سے سفر طویل ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے وارنٹ اور غزہ جنگ کے حوالے سے تل ابیب اور پیرس کے درمیان جاری کشیدگی کے پس منظر میں کیا گیا۔