• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، گہری سرنگوں پر مبنی 100 سالہ نکاسی آب کا منصوبہ منظور

کراچی ( نیوز ڈیسک) دبئی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ شہر کو آئندہ سو سال تک سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے گہرے سرنگوں پر مبنی ڈرینیج منصوبہ فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان محمد بن راشد لیڈرشپ فورم 2025میں قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مروان بن غلیطہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپریل 2024کی شدید بارشوں نے اس منصوبے کی ضرورت اجاگر کی، اور اب سرکاری و نجی شعبہ مل کر اسے عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ منصوبے میں جدید جی آئی ایس ٹیکنالوجی اور مربوط ڈیٹا بیس شامل ہوگا تاکہ ہنگامی حالات میں بروقت فیصلے کیے جا سکیں۔

دنیا بھر سے سے مزید