مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کا اعلان کردیا گیا، امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نئے مفتی اعظم مقرر کردیئے گئے، ، شاہی اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات کے بعد نئے مفتی اعظم کے لیے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو چنا گیا ہے شیخ صالح بن حمید 1949کو سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے، نوعمری میں ہی قرآن پاک حفظ کیا مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی ام القری سے اسلامی فقہ کی ڈگری حاصل کی مسجد الحرام کے نو آئمہ کرام میں ان کا شمار ہوتا ہے نئے مفتی اعظم شیخ صالح بن حمید 2002سے 2009 تک سعودی مجلس شوریٰ کے بطور اسپیکر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔