لیہ (اےا یف پی)مقبوضہ کشمیر،لداخ میں خود مختاری کا مطالبہ کرنیوالا سماجی کارکن سونم وانگچک گرفتار ، سونم ریاستی درجہ یا آئینی تحفظ کیلئے بھوک ہڑتال پر تھے، احتجاج میں 5افراد ہلاک ہوئے تھے۔مودی حکومت نے 2019میں لداخ کو وفاقی کنٹرول میں دیا تھا، جس کے بعد بے چینی پھیل گئی۔بھارت کے زیر انتظام لداخ میں سیاسی خودمختاری کے مطالبے پر ہونے والے احتجاجات کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد بھارتی پولیس نے معروف سماجی کارکن اور ماہر ماحولیات سونم وانگچک کو ان کے گاؤں اُلے ٹوکپو سے حراست میں لے لیا۔ وانگچک بھوک ہڑتال کے ذریعے لداخ کو مکمل ریاستی درجہ دینے یا مقامی قبائل، زمین اور ماحول کے تحفظ کے لیے آئینی ضمانتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔