• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس کا اخبار فروش علی اکبر، 73 سال کی عمر میں بھی متحرک

پیرس (اے ایف پی)پیرس کا آخری اخباری فروش علی اکبر 73سال کی عمر میں بھی متحرک ہیں۔ مزاحیہ سرخیاں ان کی پہچان بن گئیں،فرانسیسی صدر نے قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا۔ ڈیجیٹل دور میں اخبار بیچنے کی روایت کو زندہ رکھنے والے شہر کے واحداخبار فروش ہیں۔ ہر روز وہ فرانسیسی دارالحکومت کی گلیوں میں کیفے سے کیفے تک اخبار بیچتے اور خود ساختہ مزاحیہ سرخیاں لگا کر گاہکوں کو متوجہ کرتے ہیں۔73سالہ علی اکبر کو مقامی لوگ اور سیاح بخوبی پہچانتے ہیں۔ ان کے بقول: "میں نے سخت محنت کی ہے، اسی کو میری ہمت کہتے ہیں۔" فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ان کی طویل خدمات کے اعتراف میں انہیں قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے علی اکبر بیس برس کی عمر میں بہتر زندگی کی تلاش میں فرانس آئے تھے۔ انہوں نے غربت، بے گھری اور حملوں کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ آج بھی وہ روزانہ سہ پہر سے رات تک اخبار بیچتے ہیں، اگرچہ ان کی فروخت اب محض 30 کاپیاں رہ گئی ہیں، جو پہلے 150 سے 200 تک ہوا کرتی تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید