• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان خواتین پر مزید پابندیاں، مرد ڈینٹسٹ سے علاج بھی ممنوع قرار

کابل (نیوز ڈیسک)افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، تعلیمی قدغنوں کےبعد اب مرد ڈینٹسٹ سے علاج بھی ممنوع قرار دیدیا گیاہے،حال ہی میں صوبہ قندھار میں طالبان نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت خواتین کو مرد دندان سازوں (ڈینٹسٹ) سے علاج کرانے سے روک دیا گیا ہے۔طالبان کےجاری کردہ نئےحکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ خواتین مریضوں کا علاج مرد ڈینٹسٹ نہیں کرینگے۔ طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس کا دورہ کرکے خواتین مریضوں کو باہر نکال دیا اور کلینکس کو اس حکم کی تعمیل کیلئے سختی سے کہا گیا۔ یہ پابندی اس وقت سامنے آئی جب چند ہفتوں قبل ہی طالبان نے ملک بھر میں رومانوی شاعری اور بلا اجازت مشاعروں پر پابندی عائد کی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید