لاہور ( خبر نگار ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025میں پیش کئے گئے میٹرک، انٹر میڈیٹ، ٹیچر ٹرینگ پروگرامز، ڈپلومہ، سرٹیفیکٹ کورسزکے علاوہ بی ایس(متبادل ایم اے)، ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے)، بی بی اے پروگرامزاور جاری طلبہ کی انرولمنٹ میں داخلہ جمع کروانے کی تاریخ میں 2اکتوبر تک تو سیع کی دی گئی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اپنا داخلہ فارم جمع کروائیں تاکہ داخلہ کنفرم ہو سکے۔