لاہور (نیوز رپورٹر)سہیل عالم، ممبر مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب نے وزیر اعظم شہباز شریف کی حالیہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شاندار تقریر کو سراہا، جس میں انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کے اصولی موقف کو واضح کیا۔ انہوں نے فلسطین کے مسائل اور غزہ میں عورتوں اور بچوں پر ہونے والے مظالم پر پاکستان کے موقف کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا۔