• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہلالِ احمر پنجاب چنیوٹ میں 500 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم

لاہور (پ ر )پاکستان ہلالِ احمر پنجاب سیلاب متاثرین کیلئے خشک راشن پیک تقسیم کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سپورٹ ملتی رہے سیلاب میں پھنسے ہوئے چنیوٹ میں 500 متاثرہ خاندانوں کو راشن پیک تقسیم کیے گئے ہلال احمر کے رضاکارں نے پہلے ان خاندانوں کی شناخت کر کے رجسڑیشن کا عمل مکمل کیا تاکہ صرف مستحق سیلاب متاثرین تک امداد پہنچ سکے اس موقع پر سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پنجاب، محبوب قادر شاہ نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور یقین دلایا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں ہلالِ احمر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
لاہور سے مزید